امریکہ اور روس نے ہفتہ کے روز سے شام میں جنگ بندی کے منصوبے کا اعلان کیا ہے لیکن اس میں داعش اور القائدہ کے النصرہ فرنٹ کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔
اقوامی متحدہ کے ترجمان نے امریکہ اور روس کے اس
اعلان کا خیرمقدم کیا ہے اورکہا ہے کہ شام میں مستحکم جنگ بندی کی سمت میں یہ پہلا مستحسن قدم ہے۔
شام میں جنگ بندی پراتفاق طویل عرصہ سے امریکہ اور روس کے درمیان چل رہی سفارتی کوششوں سے ہی ممکن ہوسکا ہے۔